Advertisement

سعودی عرب کا رمضان میں پاکستان كے مستحق گھرانوں میں اشیاء خردونوش كی تقسیم کا اعلان

شاہ سلمان فلاحی امدادی ادارے كی جانب سے رمضان میں پاکستان كے 20,700 مستحق گھرانوں میں اشیاء خردونوش كی تقسیم کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے 20700 فوڈ پیكیج كی تقسیم شروع كی جارہی ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان كے تقریباً 1 لاكھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں۔

ایک فوڈ پیکٹ 41 كلوگرام پر مشتمل ہے، پیکٹ میں 20 كلو فائن آٹا، 5 كلو چاول ، 5 لیٹر كوكنگ آئل،2 كلو بیسن، 2كلو كھجور،5 كلو چینی اور 1 كلو چائے اور جام شیریں  شامل ہیں، جن كا مجموعی وزن (850) ٹن بنتا ہے۔

امدادی اشیا ء کی مجموعی مالیت تقریباً 15 كروڑ 56 لاكھ روپے ہے۔

Advertisement

رمضان امدادی پیکج NDMA، مقامی حكومت اور مقامی این جی او (SDO) كے تعاون سے تقسیم کیا جائے گا۔

امدادی پیکج صوبہ بلوچستان كے 10 اضلاع بشمول دكی، چاغی، واشک، پنجگور، نصیرآباد، خاران، صحبت پور، سبی، لورالائی میں تقسیم كیاجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version