عمران خان عاشق رسولﷺ ہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس کی چوکیداری عمران خان کے ذمہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض لوگ صرف اسلام آباد کیلئے اسلام کا نام استعمال کرنا چاہتے ہیں، جن کاعقیدہ نہیں ملتا وہ بھی موقع کی تلاش میں ہیں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان عاشق رسولﷺہیں اور وہ اسلام اورملک کے دشمنوں کوشکست دیں گے تاہم عمران خان نےاقوام متحدہ میں بھی عاشق رسولﷺکاجھنڈا بلند کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں ہے لیکن اللہ کاشکر ہے کہ عمران خان کو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے، پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کیے ہیں، پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے اور اللہ سے امید ہے کہ دوسری میٹنگ میں بھی حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

