Advertisement

جنوبی پنجاب میں اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان جنوبی پنجاب میں اختیارات کی مکمل منتقلی کو یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ویڈیو لنک کے ذریعے جنوبی پنجاب کے انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ احساس محرومی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم نے مشاورت کے بعد جنوبی صوبے کے مطالبے کو تحریک انصاف کے منشور میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کا مطالبہ کسی لسانی یا سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ محض انتظامی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور جنوبی پنجاب کو اختیارات کی منتقلی کے لئے ہم نے طویل جدوجہد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے  جس کے لئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے  عوام سے وعدے کیے مگر وقت آنے پر منافقانہ رویہ اختیار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version