Advertisement

کراچی: ایک ماہ میں 36 افراد قتل، سی پی ایل سی نے ہوشربا رپورٹ جاری کردی

کراچی میں مارچ کے مہینے میں 36 افراد قتل اور ایک بینک ڈکیتی سمیت متعدد دیگر جرائم کی وارداتیں رونما ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق  سٹی پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے شہر قائد میں مارچ 2021 کے جرائم پر مشتمل  وارداتوں  سے متعلق ہوشربا رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں 36 افراد قتل  اور ایک بینک ڈکیتی ہوئی  جبکہ  اغواء برائے تاوان کے 3  اور بھتہ خوری کے بھی 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔

سی پی ایل سی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  کراچی کی سڑکوں پر 21 گاڑیاں چھینی  گئیں جبکہ  131 چوری کرلی گئیں۔

 مارچ 2021  میں  اسلحہ دکھا کر 426 موٹرسائیکلیں بھی چھینی گئیں۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل چوری کے 3 ہزار 898 واقعات بھی  سامنے آئے۔

Advertisement

 مارچ  کے مہینے میں 2 ہزار 174 موبائل فونز بھی اسلحے کے زور پر چھینے گئے۔

سی پی ایل سی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  سال کی پہلی سہ ماہی میں کراچی سے 10ہزار 916 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ اسی عرصے کے دوران کراچی والوں سے 1055 موٹر سائیکلیں اور 5 ہزار 982 موبائل فونز چھینے گئے۔

سال کی پہلی سہہ ماہی میں  کراچی کے شہری 477 گاڑیوں سے محروم  کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version