Advertisement

زکوٰۃ سے بھی ویکسین لگائی جاسکتی ہے، مولانا طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مخیر حضرات مستحقین زکوٰۃ کو ویکسین خرید کر لگوا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے جمعے کے  خطبے میں بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے نجی اسپتالوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مساجد اس وقت بھی کھلی رہیں جب بیت اللہ اور مسجد نبوی بند تھیں اور اب بھی کورونا کی لہر کے باوجود مساجد کھلی رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت مساجد کھولی جائیں گی جبکہ مساجد کمیٹیاں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی پابند ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا کے باعث مختلف عرب ممالک میں مساجد بند کرنے کی خبریں پڑھ کر افسوس ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version