Advertisement

وزیر خارجہ دورہ ایران کے تیسرے روز مشہدِ مقدس پہنچ گئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورہ ایران کے تیسرے روز جمعرات کو مشہدِ پہنچ گئے۔

مشہد پہنچنے پر وزیر خارجہ کا استقبال ڈپٹی گورنر جنرل خراسان نبی ہور نے کیا، اس موقع پر ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ، مشہد میں روضہ حضرت امام رضا پر حاضری دیں گے اور آستان قدس رضوی کے متولّی، حجۃ الاسلام و المسلمین احمد مروی سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں تحفظ حرمت رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ مشہد میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کریں گے اور وہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں و دیگر سفارتی عملے سے ملاقات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version