Advertisement

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ملاقات، ڈسکہ ضمنی الیکشن پر مشاورت

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ملاقات میں ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے10 اپریل کو ہونے والے ڈسکہ ضمنی الیکشن پر مشاورت کی گئی۔

شہباز شریف نے ملاقات میں پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی پیپلزپارٹی کی پیش کش پر بھی تبادلہ خیال اور مخالفت پر بھی مشاورت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس دوران شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ڈسکہ شہر کے ساتھ دیہی علاقوں پر الیکشن مہم کو فوکس کرتے ہوئے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر مشتمل چھوٹے  گروپ بنا کر الیکشن مہم چلائیں۔

شہباز شیرف نے مزید کہا کہ الیکشن کے لئے انتخابی مہم میں ن لیگ کی شعبہ خواتین کو متحرک کریں اور ڈور ٹو ڈور مہم میں خواتین ارکان اسمبلی کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی روکنے کے لئے وکلاء فورم کو بھی متحرک کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version