Advertisement

عوام این سی اوسی کے فیصلوں پر اعتماد رکھیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے، عوام این سی او سی کے فیصلوں پر اعتماد رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے جبکہ پاکستان 3 کمپنیوں سے ویکسین خرید رہا ہے کیونکہ ویکسین کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کی ہے تاہم وباء بڑھتی رہی تو دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن بھی لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھرمیں ایک ہزار 200سےزائدویکسی نیشن سینٹرزقائم ہیں اور اب تک  20لاکھ سےزائدافرادکوکوروناویکسین لگ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کاعمل شفاف طریقےسےجاری ہے اور اب 40 سال سےزائدعمروالوں کیلئے بھی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی نے بتایا کہ این سی اوسی کی کمیٹی آکسیجن کی مانیٹرنگ کررہی ہے اور اضافی پلانٹ کےذریعے آکسیجن کیلئے کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کےآکسیجن پلانٹ کا انجینئرز جائزہ لے رہے ہیں تاہم آکسیجن کو مختلف ممالک سے امپورٹ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت کو بڑھایا جارہا ہے کیونکہ کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version