Advertisement

اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع دینا وزیراعظم کا وژن ہے، رضا باقر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ٹیکس کے معاملے کو آسان کیا ہے  کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع دینا وزیراعظم کا وژن ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل کے ذریعے7 ماہ میں ایک بلین ڈالرز پاکستان آئے ہیں اور آسانیاں پیدا کرنے سے اوورسیز پاکستانی پیسہ لاکر سرمایہ کاری کرینگے اور اس سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت نئے منصوبےلائیں گے کیونکہ روشن ڈیجیٹل کا مقصد آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

رضا باقر نے بتایا ہے کہ روشن ڈیجیٹل کی طرح روشن ڈیجیٹل کار کا منصوبہ بھی لارہے ہیں جس سے اوورسیز پاکستانی باہر بیٹھ کر کسی کیلئے گاڑی خرید سکتے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ روشن ڈیجیٹل کار میں گاڑی خریدنے پر شرح سود بہت کم ہوگا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مزید آسانیاں پیدا کریں گے ۔

Advertisement

رضا بار کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کا9 ماہ میں قرضہ200  ارب کا ہوگیا ہے، تاریخ میں اس رفتار سے کنسٹرکشن انڈسٹری کے قرضے میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version