Advertisement

سندھ میں اسپتالوں میں آلات اور سہولتوں میں اضافہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

آلات اور سہولتوں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں آلات اور سہولتوں میں کافی اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ  کراچی میں کورونا وائرس کیسز8.9  فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ حیدرآباد میں 16.64 فیصد ہیں اور باقی دیگر اضلاع میں 2.72 فیصد کیسز ہورہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ میں کوویڈ کے باعث جنوری 2021 میں 431 مریض انتقال کر گئے جبکہ فروری 2021 میں 339 اور مارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا اس طرح بڑھنا پریشان کن بات ہے اور جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے یہ کیسز بڑھتے جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے اور مزید 70 وینٹی لیٹرز کا شہر کراچی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version