مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران کی زیر صدارت منعقد کیا جائیگا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
دوران اجلاس 18 ویں ترمیم کے بعد ہایئرایجوکیشن کے معاملات پر غور کیا جائیگا جبکہ کورونا کی تیسری لہر پر بھی گفتگو کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News