Advertisement

کوئٹہ دھماکہ، صدر مملکت اور وفاقی وزراء کی شدید الفاظ میں مذمت

President Arif Alvi meets with business community of KPK

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت وفاقی وزراء نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے  ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ مُلک دشمن عناصر پاکستان کا امن و سکون برباد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کارروائی کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں۔

صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔

اسکے علاوہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہید اور زخمی افراد کے اہلخانہ سے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دشمن پاکستان میں امن و استحکام کی فضا کو خراب کرنا چاہتا ہے، دشمن کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کی ہے، آئندہ بھی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے سیرینا چوک میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے دھماکے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت متعدد افراد کے زد میں آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اعجاز احمد شاہ نے دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیرینا چوک کے قریب دھماکے میں ملوث عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version