Advertisement

فواد چوہدری نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانی شائقین  کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  اس سال اکتوبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ آئندہ سال انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں فل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حملے کے بعد ہم نے کرکٹ کے لیے طویل انتظار کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ  رواں سال کی دوسری ششماہی میں برطانوی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈ بھی پاکستان کادورہ کرے گا  ۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  برطانوی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کریں گے۔  کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے  لیے یہ ایک اچھی خبر ہے ‘ شہریوں کو مزید اسپورٹس کی تفریح کا ماحول میسر آئے گا۔

فواد چوہدری نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاک برطانیہ مشترکہ پروڈکشن اور دستاویزی فلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے برطانوی ہائی کمشنر کو میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کے لیے حکومت کے اقدامات سے  بھی آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version