Advertisement

کراچی کے چار مختلف ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے چار مختلف ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ‏گیا ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 6 جون تک ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے ان چاروں ٹاؤنز میں 199کورونا کے مریض موجود ہیں ،مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version