عمران خان کی حکومت میں بدعنوانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں، بیرسٹر علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں بدعنوانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ میری رپورٹ سے متعلق قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں، واضح کردوں کہ میری جانب سے کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی، سفارشات تحریک انصاف کو اندرونی طور پر جمع ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ میری رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ میری رپورٹ کا زیر التوا شوگر تحقیقات اور تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔
بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں بدعنوانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں، مجھے صرف جہانگیر ترین کی شکایات اور تحفظات پر تحقیقات کا کہا گیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News