Advertisement

عید کے دن کشمیری عوام کی جدوجہد کو کسی صورت نہیں بھلا سکتے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  عید کے دن بہادر کشمیری عوام کی جدوجہد کو کسی صورت نہیں بھلا سکتے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور  اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

ایل او سی پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے عید کی نماز لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی دستوں کے ساتھ ادا کیاور پاکستان کے امن و خوشحالی کے لیے دعا  کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے   فوجی دستوں کےعزم اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر اقدام اٹھائے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  اب وقت آ گیا ہے  کہ انسانی المیے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہو۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  عیدالفطرکے پرمسرت موقع پرکشمیریوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرناچاہیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سول انتظامیہ  کے کورونا وباء  کے خاتمے کے لیے تعاون کی  تعریف کرتے ہوئے وباءکے خاتمے کے لیے ہر ممکن احتیاط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان کے عوام کی سلامتی اور بہتری پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔

آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بحیثیت سپاہی فرنٹ لائن پر دفاع وطن کے لیے خدمات سرانجام دینے پر فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version