سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری

سینیٹ کا اجلاس آج دوپہر ساڑھے تین بجے منعقد ہوگا جس کے لئے ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کیے جانے والے ایجنڈے کے مطابق ایوان بالا میں سینیٹر بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے تحریک پیش کرینگے اور براڈ شیٹ کے حوالے سے انکوائری رپورٹ کو زیر بحث لانے کی تحریک پیش کرینگے۔
خواتین کو برابر اور مساویانہ حقوق کے حوالے سے سینیٹر سیمی ایزی کی قرارداد ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ آئینی ترمیمی بل کو ایوان میں پیش کرنے کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
پسماندہ صوبوں میں بینکوں سے قرضہ سے متعلق قراداد کو بھی سینیٹ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اسکے علاوہ پولیس رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کی قرارداد ایجنڈے میں شامل ہے۔
بلوچستان میں انٹرنیٹ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سینیٹر کی قرارداد سمیت پشاور اور لاہور کے درمیان باقاعدہ پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے کی قراداد ایوان بالا کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News