قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج چار بجے منعقد ہوگا جس کے حوالے سے 84 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں آج نجی کارروائی کا دن ہوگا جس میں اسلام آباد کے فارم ہاوسز، رہائشی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر تشویش کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کارروائی کا حصہ ہونگے۔
سول سروسز ایکٹ 1973 کی خلاف ورزی کرکے 3 سو سے زائد سی ایس ایس افسران کی جبری ریٹائرمنٹ کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی کارروائی کا حصہ ہیں۔
اراکین کی طرف سے پیش کردہ نجی بلوں کو بھی ایوان کے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں ممبران اسمبلی کے نجی بلوں پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی متعلقہ کمیٹی چیئرمینوں کی طرف سے پیش کی جائیں گی۔
اسکےعلاوہ اشیائے صرف کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی حوالے سے قرارداد بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

