شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل، فواد چوہدری نے تصدیق کردی

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کے حوالے سے بات کی ہے۔
کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر نون لیگ کے رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے اور متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 17, 2021
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر نون لیگ کے رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کا متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News