حکومت کے پاس ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو رزداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں صرف ایک سال کے دوران ہی بیکری اشیاء کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کے مہنگائی پر قابو پانے کے تمام دعوے بے نقاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا ہے کہ دورہ سعودی عرب سے وزیراعظم نے زکوۃ اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کو حاصل کرنے کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد اگر ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کے زکوۃ کے چاول کے لائق بنانے کیلئے تھی تو دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

