Advertisement

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر خارجہ نیو یارک پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر نیو یارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ میں فلسطین کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کے لئے 2 روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں جبکہ تیونس، تر کی اور فلسطین کے وزرائے خارجہ بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں فلسطین کے حوالے سے بلائے گئے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور مظلوم  فلسطینیوں پر جاری  اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔

اپنے خطاب سے وزیر خارجہ دنیا کی توجہ انسانی حقوق کی مسلسل  خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائیں گے۔

دورہ نیویارک کے دوران شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے  ملیں گے اور جنرل اسمبلی  کے صدر سمیت  دیگر اہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نیو یارک کے  پاکستانی سفارتخانے میں منعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے جہاں وہ فلسطین کی صورتحال اور اہم امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی آج سائیڈ لائن ملاقاتیں، بل گیٹس سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات طے
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل، 28 نشستوں پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری
لاہور، ناخلف بیٹے نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر باپ کو قتل کر دیا
موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں؛ ملک میں پہلا ماحول دوست اربن رہزیلنٹ فریم ورک تیار
گندم درآمد پر حکومت اور اتحادی پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version