کراچی میں بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی ضرورت ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی ضرورت ہے اور کراچی سرکلر ریلوے اس سسٹم میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے جس میں کے سی آر منصوبہ پر اب تک پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کے سی آرمنصوبے میں نجی شراکت داروں کو شامل کر کے بقیہ کام کا آغاز کیا جائے۔
اس دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایت کی ہے کہ وزارت ریلوے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ماہانہ بنیادوں پر منصوبہ کی رپورٹ دیں اور منصوبہ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
خیال رہے کہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

