Advertisement

ائیر وائس مارشل عرفان احمد کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی

ایئر وائس مارشل عرفان احمد کو ائیر مارشل کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق   ایئر وائس مارشل عرفان احمد کو ائیر مارشل کے عہدے پرترقی دے دی گئی ہے۔

ایئر مارشل عرفان احمد نے پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988 میں کمیشن حاصل کیا۔

اپنے شاندار پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور دو آپریشنل ایئر بیسز کی کمان کی۔

ایئر مارشل عرفان احمد ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ ری ہیب  تعینات رہ چکے ہیں۔  علاوہ ازیں وہ بطور ایئر آفیسر کمانڈنگ (سنٹرل ایئر کمانڈ) بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement

ایئر مارشل عرفان احمد آج کل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (پروجیکٹس) کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

وہ کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے  امریکہ سے سیکیورٹی اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری اور پبلک پالیسی اینڈ سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

ایئر مارشل عرفان احمد  کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version