Advertisement

وفاقی وزرائے مملکت کی قوم کو عید کی مبارکباد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ملتان میں نماز عید الفطر کے بعدمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعا کی کہ   اللہ تعالی پاکستان کو کورونا وباء سے محفوظ فرمائے۔اگلے دو ہفتے آزمائش کے ہیں قوم احتیاط کرے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قبلہ اول پر ظالمانہ کارروائی کرکے مسجد اقصیٰ  میں لوگوں کو شہید کیا گیا، غزہ میں بھی بم باری ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  کل رات وزیراعظم عمران خان کی ترکی کے صدر سے اس پورے ماحول پر گفتگو ہوئی ہے۔  وزیراعظم کی اس حوالے سے سعودی ولی عہد سے  بھی بات ہوئی تھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آج  ترک وزیر خارجہ سے مسئلہ فلسطین پر بات کروں گا۔ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور ترکی اقوام متحدہ اور او آئی سی کے اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہم سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا کو مسئلہ فلسطین پر سوچ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

کشمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ   مقبوضہ کشمیر میں ڈبل لاک ڈاؤن ہے ،ایک کورونا کا دوسرا ملٹری کا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا    اس بار عید خاص ہے ، میں وزیر اعظم کے ہمراہ  سعودی عرب گیا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ  کشمیر اور فلسطین آزاد ہوگا،اگر کورونا کا مسئلہ نہ ہوتا تو فلسطینیوں سے حمایت کے لیے باہر نکلتے۔

انہوں نے کہا کہ   سعودی عرب سے معمولی جرائم  کے قیدیوں کو پاکستان لارہے ہیں۔ایک ارب روپے ہوں تو سینکڑوں قیدی واپس لائے جاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version