Advertisement

پیپلزپارٹی ملک میں انتخابی اصلاحات کی حامی ہے،اعتزازاحسن

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں انتخابی اصلاحات کی حامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بول نیوز کے پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کا ہر امکان ختم ہونا چاہیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ سے دھاندلی کاخاتمہ ہوسکتا ہے، الیکٹرونک ووٹنگ مشین سےووٹ خفیہ نہیں رہے گا۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کہنے کو آزاد ہے، مریم نواز بیانات میں دھمکیاں دیتی ہیں لیکن الیکشن کمیشن مریم نواز کے بیانات کا نوٹس ہی نہیں لیتا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن میں 5فیصد ووٹ لینے والا امیدوار جیت جاتا ہے، ن لیگ کوشکست برداشت نہیں ،یہ ہمیشہ سلیکٹڈ ہوتے رہے، این اے 249میں سلیکٹرز کا کوئی کردار نہیں ہے۔

Advertisement

اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیرترین گروپ حقیقت ہے،عمران خان دباؤمیں آئے ہیں، گروپ وزیراعظم کے خلاف گیا تونقصان ان کا بھی ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ لگتا نہیں پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم کاحصہ بنے گی اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر پیپلزپارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version