عمران خان کی قیادت میں آخری وقت تک پاکستان کا دفاع کریں گے، فروغ نسیم

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ
وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آخری وقت تک پاکستان کا دفاع کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ریکو ڈک کیس میں برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس کیس میں ذاتی دلچسپی لی ہے اور میری سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنائی گئی جس میں ہر ایک کا کردار بہت اہم تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں سب اثاثے ہمیں مل گئے ہیں ہم انہیں استعمال اور فروخت بھی کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب حکومت آئی تو حکومت کو بہت سے مسائل کا سامنا تھا، ساڑھے 6 بلین ڈالر جرمانے کا سامنا تھا، لڑکھڑاتی معیشت سمیت بہت سے بین الاقوامی کیسز کا بھی سامنا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

