ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی

مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ، پینشن دینے کا حکم
اس سال نجی شعبے کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کی درخواست پر گورنر اسٹیٹ بینک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
صدر عارف علوی کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک جمعے کے روز بزنس کمیونٹی کے چیک کلیئر کرے گا جس کے باعث ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے صدر کو جمعے کے روز کاروباری برادری کے چیک کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر ، ایوانِ صنعت و تجارت لاہور ، میاں طارق مصباح الرحمٰن نے ملاقات میں صدر مملکت سے چیک کلیئر کروانے کی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News