اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ یو این جی اے کے صدر وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1397422417061064712
انہوں نے بتایا ہے کہ اپنے دورے کے دوران یو این جی اے کے صدر ملکی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے دورے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر جنرل اسمبلی کا دورہ اقوام متحدہ میں عالمی امور پر پاکستان کے مؤقف اجاگر کرنے کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن و تحفظ، معاشی و معاشرتی ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی تنازعات کے پرامن حل میں مددگار ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

