اصلاحات میں پارلیمنٹ کا کوئی کردار نہیں تو پھر نیب قانون میں اصلاحات بھی ادارے کو کرنے دیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن اور نیب میں اصلاحات ان اداروں نے خود ہی کرنی ہیں تووہ جانیں اور ان کا کام جانے، پھر پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئی کردار نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ٹوئٹ کا حوالہ دیا ہے۔
شہزاد اکبر کی تجویز انتہائ زیرک ہےاگر انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن نے کرنی ہیں اور پارلیمان کا کوئ کردار نہیں تو پھر نیب کے قانون میں آصلاحات بھی نیب ہی کوکرنے دیں وہ جانیں اور ان کا کام کیونکہ شہباز شریف اور بلاول کی رائے کے مطابق پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئ کردار نہیں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2021/05/721361/amp/
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2021
انہوں نے کہا کہ ان کی تجویز انتہائی زیرک ہے کہ اگر انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہیں اور پارلیمان کا کوئی کردار نہیں تو پھر نیب کے قانون میں اصلاحات بھی نیب ہی کوکرنے دیں، وہ جانیں اور ان کا کام کیونکہ شہباز شریف اور بلاول کی رائے کے مطابق پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئی کردار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News