حکومت اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے آبپارہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے ماں اور بچے کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔
سینٹر کے دورے کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سینٹر بہترین سہولیات سے آراستہ ہے اسے بھر پور فعال بنانا ہے سہولیات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بہترین طبی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

