Advertisement

سندھ ہائیکورٹ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

shc

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پانی فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی ہے جس میں عدالت نے کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس جاری کئے ہیں کہ پورے کراچی میں صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے؟ ٹینکرز کے ذریعے پانی دے سکتے ہیں تو لائنوں میں کیوں نہیں؟

جسٹس حسن اظہر رضوی نے مزید کہا ہے کہ بل تو وصول کرلیتے ہیں مگر پانی نہیں دیتے ہیں؟

جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیئے کہ ادارے انصاف فراہم کرتے تو شہری عدالتوں میں دھکے نہ کھارہے ہوتے، ادارے وکیلوں کو فیس ادا کرتے ہیں لیکن شہریوں کو ان کا حق نہیں دیتے۔

Advertisement

عدالت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دی  ہے اور روفی سویٹ ہوم اسکیم 33 میں پانی فراہمی کے حکم پر دوہفتوں میں عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

اسکے علاوہ عدالت نے آئندہ سماعت میں ایگزیکٹو انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو طلب کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version