موجودہ حالات کے پیش نظر پابندیوں میں نرمی کرنا مشکل ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر صوبہ سندھ بھر پابندیوں میں نرمی کرنا مشکل لگ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ عید کے بعد 19 مئی کو 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ ہفتے کو ٹاسک فورس کا اجلاس دوبارہ ہوگا جس میں صوبے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جائزہ لینے کے بعد اگر کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی کرینگے اور اگر کیسز بڑھ گئے تو مزید سختی کی جائیگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس کے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیکر مزید اقدامات کے لئے اپنی تجاویز دیں۔
خیال رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

