Advertisement

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی

سی اے اے

کورونا ایس او پیز میں لاپرواہی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے نجی ایئرلائن کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے خلاف ورزی پر نجی ایئرلائن کی 17 مئی کو دبئی سے پشاور کی پرواز پی اے 611 کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے۔

اس سے قبل پرواز پی اے 611 دس مئی کو 24 کورونا پازیٹیو کیسز دبئی سے پشاور لے کر پہنچی تھی اور وارننگ کے باوجود سولہ مئی کو دوبارہ 27 کورونا پازیٹیو کیس شارجہ سے پشاور لائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ نجی ایئر لائن وارننگ کے باوجود کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کر رہی ہے اور اس عمل سے دوسرے مسافروں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version