سوشل میڈیا کا آج ہمارے زندگی میں بڑا کردار ہے، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا آج ہمارے زندگی میں بڑا کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سول سیکرٹریٹ میں پی ایس ڈی پی آٹو میشن اور سیف سٹی پروجیکٹ سیل کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سیف سٹی اور پی ایس ڈی پی آٹو میشن پروجیکٹ سیل افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورننس میں ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے۔
جام کمال نے کہا کہ 20 سے 30 سال پہلے گورننس میں ٹیکنالوجی کا استعمال کم تھا، وقت کے ساتھ پروجیکٹ بڑھ گیا تمام کو مونیٹرکرنا آسان نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کام آسان ہوچکا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے وقت بھی بچ جاتا ہے۔
جام کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی آٹو میشن میں بہت محنت ہوئی ہے، پی ایس ڈی پی آٹومیشن پروگرام سے پروجیکٹ کی نگرانی میں آسانی ہوگی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا مزید کہا تھا کہ پی ایس ڈی پی آٹومیشن سسٹم کو مزید بہتر بنائیں گے اور پی اسی ڈی پی کی طرح دوسرے پروجیکٹس کیلئے بھی آٹومیشن سسٹم بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News