Advertisement

سرکاری ملازمین کی جلدریٹائرمنٹ پر پابندی کا فیصلہ

وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں سندھ کابینہ نے پینشن اصلاحات کی اصولی منظوری دیدی ہے۔

پینشن اصلاحات کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی ہوگی، ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25 سال سروس اور 55 سال عمر لازمی ہوگی۔

سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پینشن آخری لی گئی تنخواہ کے بجائے 3 سالوں کی اوسطاً تنخواہ کے حساب سے لگائی جائے گی، اس سے حکومت پر 348.8 بلین روپے کا بوجھ کم ہو جائے گا۔

فیملی پینشن فوری طور پر فیملی ممبران پر محدود ہوجائے گی جس میں بیٹے کی عمر 21 سال تک ہوگی۔

Advertisement

سندھ کابینہ کے مطابق اصلاح شدہ پینشن اسکیم کا اطلاق اب سے نئی بھرتی کیے جانے والے ملازمیں پر ہوگا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اگر یہ پینشن اصلاحات نہیں کی گئیں تو صوبے کا پینشن بل سیلری بل سے بڑھ جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کیلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پاکستان نے افغانستان کی سر زمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود، بوندا با ندی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version