کشمیریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح کاٹا جارہا ہے،مشعال ملک

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح کاٹا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج پھر سوپور میں بھارتی فوج نے اپنی بربریت دیکھائی، ہندوستانی فوج نے نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسائی اور نہتے کشمیریوں کو محاصرہ کر کے شہید کیا گیا۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی ظالم فوج نے لاشوں کی بے حرمتی بھی کی، بھارتی فوج نے لاشوں کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی اور لاشوں کو خنجروں سے کاٹا گیا۔
کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کیا کشمیری انسان نہیں؟ یو این او بھارتی بربریت پر کیوں خاموش ہے؟کہاں گئی یو این کی وہ رپورٹس جس پر کمیشن بن رہا تھا؟
واضح رہے اس سے قبل کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے باعث آج 32 کشمیری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کوئی حفاظتی اقدام نہیں ہیں اور نہ ہی میڈیکل کی کوئی سہولیات موجود ہیں۔
کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل سہولیات مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News