Advertisement

ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلٸے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی بحالی جیسے عالمی مقصد کے حصول کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں کیلٸے صاف ستھرا ماحول اور ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلٸے متعدد اقدامات اٹھاٸے جا رہے ہیں تاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔

نیول چیف نے مزید کہا ہے کہ پاک بحریہ ماحولیات خصوصاً آبی ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کیلٸے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ثابت ہوا کہ ماحولیاتی نظام میں تغیر کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں اور آج کے دن ہم صاف ستھرے اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے پاک بحریہ کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version