Advertisement

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

parliament

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے منعقد ہوگا جس کے لئے42 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں آرڈیننس بھی پیش کیے جائیں گے اس کے علاوہ بھرپور قانون سازی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ کوویڈ-19 کے بزنس کمیونٹی خاص طور پر کراچی اور حیدرآباد کے تاجروں پر اثرات کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران بابراعوان الیکشنز کا دوسرا ترمیمی آرڈیننس ایوان کے سامنے رکھیں گے جبکہ والدین کے تحفظ کا آرڈیننس 2021 بھی ایوان کے سامنے رکھا جائے گا اور کریمنل لاز کا ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر فیسیلیٹیز منیجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بل 2021 بھی ایوان میں متعارف کروایا جائے گا جبکہ پرائیویٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل2020 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

آج ہونے والے اجلاس میں زرعی، تجارتی اور صنعتی مقاصد کے لئے قرضوں کا ترمیمی بل2019 ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

دوران اجلاس اقلیتوں کی کمیونل پراپرٹیزکے تحفظ کا ترمیمی بل بھی ایوان میں منظوری کے لئے پیش ہوگا  اسکے علاوہ آئین میں 26 ویں ترمیم کا بل بھی منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version