Advertisement

سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ ترکی، اہم ملاقاتوں میں دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے ترکی کا دورہ کیا گیا ہے جس کے دوران انہوں نے اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دورہ ترکی کے دوران ایئر چیف نے ترکی کے وزیر قومی دفاع اور ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں فضائی افواج کی حربی استعداد بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف کی کمانڈر ترک ایئر فورس جنرل حسن کوکاکیز سے بھی ملاقات کی ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران معزز سربراہان کا دونوں ممالک کی فضائیہ کو عصرحاضر کے در پیش چیلنجز سے نبرد آزماء ہونے کے لیے ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں کے درمیان پی اے ایف اور ترک فضائیہ کے درمیان ہوابازوں کی تربیت اور تبادلے پر گفتگو  کی گئی ہے جبکہ سربراہ پاک فضائیہ کو ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

[amazonad category=”Mobile”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version