Advertisement

حکومت پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ترجیح “جیو اکنامک” ہے کیونکہ  ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں میں اکنامک کوریڈور اور گوادر پورٹ اہم کردار ادا کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں، خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ہماری پہلی ترجیح “افغانستان” کا امن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر غوروخوض کیلئے آج پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین “سہ فریقی بیٹھک” بھی ہو گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ قیام امن کی صورت میں، چین اور پاکستان دونوں مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اسکے علاوہ وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان کو، مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے اگست 2019 کے غیر آئینی، یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version