Advertisement

آرمی چیف کی دورہ آذربائیجان کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے دورہ آذربائیجان کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف  نے آذر بائیجان کے وزیر داخلہ، چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس اور چیف آف اسٹیٹ سیکیورٹی سروس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

باکو میں ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون ، خطے کے امن و استحکام، توانائی اور  تجارت میں تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  دونوں برادر ممالک کی ایک دوسرے تک رسائی کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

Advertisement

آرمی چیف  نے پاکستان اور آذر بائیجان کے مابین ہر سطح اور فورمز پر باہمی مفادات پر مبنی رابطوں میں اضافے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  خطے کے بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک حالات پاکستان اور آذر بائیجان کے قریبی تعاون اور چیلنجز سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی کے متقاضی ہیں۔

ان ملاقاتوں میں آذر بائیجان کی قیادت نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا اور خطے میں تنازعات کی روک تھام خصوصاً افغانستان میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version