Advertisement

پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت کے لئے امیگریشن کو آسان بنایا جائیگا، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شناختی کارڈز کے فوری اجراء کے لئے انتظامات کیے جارہے ہیں اور پاک افغان بارڈر پر بھی آمد و رفت کے لئے امیگریشن کو آسان بنایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور معززین کے جرگے سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ دفتر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاسپورٹ اور نادرا کے دفاتر میں مقامی اسٹاف کو بھرتی کیا جائیگا اور نادرا رجسٹریشن کے لئے فوری طور پر دو مو بائل وینز فوری فراہم کی جائینگی۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ساؤتھ وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے اور نارتھ وزیر ستان انٹر نیٹ سروس اسی سال شروع ہوجائینگی۔

وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ علاقے کو ترقی دینے کے لئے مزیدفنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version