Advertisement

تاجکستان کے صدر کا دورہ پاکستان، دفتر خارجہ سے بیان جاری

تاجکستان

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے تاجکستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تاجکستان کے صدر اپنے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1399606767068274693

وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو اور تین جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے اور متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

Advertisement

دونوں فریقین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، ثقافت، تعلیم اور علاقائی رابطوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

تاجکستان کے صدر دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے مشترکہ عقیدے ، مشترکہ تاریخ پر مشتمل قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وسط ایشیا کے ساتھ قریبی تعلقات اور بہتر تعاون کے لے پاکستان کے وژن کے تناظر میں تاجکستان اہم ملک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات جاری
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کو کتنے ووٹ درکار ہیں؟
سینیٹ اجلاس جاری؛ 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کیلئے حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version