Advertisement

پاک رینجزر اور ریسکیو ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر

امدادی سرگرمیاں

پاک فوج کی پاکستان رینجرز اور ریسکیو ٹیم 1122 کے ہمراہ ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف و ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی اور رینجرز کے جوان ریلیف اور ریکسیو آپریشن میں مصروف ہیں ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ راولپنڈی سے پہنچنے والی آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم خصوصی آلات کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں شامل ہے جبکہ رحیم یارخان سے آنے والی ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹرین حادثے میں زیادہ تر زخمیوں کو رحیم یارخان، گھوٹکی، میر پور ماتھیلو کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بوگیوں کے نیچے پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے ٹرین کے فریم کی کٹنگ کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ شدید زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پنوں عاقل منتقل کیا جارہا ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فوج کی جانب سے ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے جس میں ٹرین حادثے کے متاثرین کو تیار کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف جائے حادثہ پر ضروری فرسٹ ایڈ اور ایمرجنسی میڈیکل کیئر فراہم کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version