تربت ایئرپورٹ کے قریب ڈیوٹی پر تعینات جوانوں پر دہشتگردوں کا حملہ

دہشت گردوں نے تربت ایئرپورٹ کے قریب سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں پر حملہ کیا جس میں نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے تربت ایئرپورٹ کے قریب سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندوں کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کےایک بہادرسپوت نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے دہشت گروں کی تلاش میں آپریشن شروع کردیا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے سیکیورٹی فورسز کے عزم متزلزل نہیں ہوں گے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز مذموم مقاصد کو جان اور خون کی قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، بلوچستان میں بھاری قربانی سے حاصل کردہ امن و ا ستحکام خراب نہیں کرنے دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہان ہے کہ نائیک عقیل عباس شہید کا تعلق گاؤں مہر و پیلو ضلع چکوال سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

