پی ڈی ایم عوام کو مایوس نہیں کرے گی، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیا ناس کردیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر نے کہا کہ سودی قرضوں والے بجٹ سے اگلی نسلیں مقروض ہورہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ عوام کو ریلیف دینا سلیکٹڈ کے بس کی بات نہیں، پی ڈی ایم عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مدارس، مساجد کی خود مختاری پر بیرونی دباؤ قبول نہیں، وقف املاک بل آئین، شریعت اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News