ساحل سمندر، ایک مرتبہ پھر تفریح کے لئے بند

کراچی: حکومتی احکامات کے بعد ساحل سمندر کو ایک مرتبہ پھر تفریح کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی ویو پر نہانے اور گھومنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد خیابان اتحاد پر عائشہ مسجد کے پاس سے پولیس ناکہ لگایا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرا ناکہ بلاول ہاؤس کے قریب لگایا جائے گا جہاں 8 موٹر سائیکل سوار پولیس اسکواڈ گشت پر مامور ہونگے جبکہ مختلف مقامات پر 50 اہکاروں کو تعینات کیاجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کے دوران سی ویو روڈ پر 150 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور صرف مقامی رہائشی افراد کو ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

