الیکٹرانک گاڑیوں پر ٹیکس کی مد میں 50 سے 75 فیصد رعایت

محکمہ ایکسائز کی جانب سے الیکٹرانک گاڑیوں پر ٹیکس کی مد میں 50 سے 75 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بائیو میٹرک طریقے سے ہوگی، 30 جون تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید نے کہا کہ محکمے کو رواں مالی سال کے دوران ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں ریکارڈ 13 ارب کی آمدن ہوئی، تاہم اس وقت بھی دو لاکھ 82 ہزار گاڑیاں ٹوکن ٹیکس دیئے بغیر سڑکوں پر فراٹے بھر رہی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موٹرسائیکلوں کے ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News