ہمارے جوانوں کو پاک افغان باڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کو پاک افغان باڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے تاشقند میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی کی گئی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ دراندازی افغانستان سے ہو رہی ہے ہے۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے سارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں اور اس حوالے سے پاکستان نے اپنا موقف واضح طور پر پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑے مقصد کے لیے کام کر رہا ہے لیکن اگر ایسے الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہو سکتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان علاقائی سیکیورٹی اور تجارت کے لئے کام کر رہا ہے لیکن ہمارے جوانوں کو پاک افغان باڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News