محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں۔
محترمہ فاطمہ جناح کی 54ویں برسی آج منائی جارہی ہے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی چھوٹی بہن مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی آج پورے قومی جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی آزادی کی تحریک میں عملی طور اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کے مشن پر اُن کے ساتھ رہیں۔
بانی پاکستان کی ہمشیرہ نے قیام پاکستان کی تحریک میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ مسلمان خواتین میں تحریک آزادی کی شمع روشن کرنے کا سہرا انہی کے سر ہے۔
فاطمہ جناح کی خدمات کے عوض قوم نے آپ کو ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب سے نوازا۔
مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا۔ انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔
سابق صدر ایوب خان نے جب 1965 میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تو فاطمہ جناح کو حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا تاہم وہ سرخرو نا ہو پائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

